Monday, December 28, 2020

جذبات( ایموشنز) کی طاقت


                                             

 

جذبات بہت پاور فل ہوتے ہیں۔ صرف اپنے جذبات کو سمجھ کر ہی آپ ایک دن کے اندر اندر  اپنا آپ بدل سکتے ہیں۔4 قسم کے جذبات نہایت اہم ہیں-                                                              

نمبر ایک نفرت - نفرت ایک بہت ھی پاور فل جذبہ ہے آپ نفرت کے جذبے کے تحت کہتے ہیں کہ "بس بہت ہوچکا بس اور نہیں"۔ جو کچھ ہو رہا تھا کچھ بڑا یا کچھ چھوٹا ہی کیوں نہ  - لیکن جس روز آپ یہ کہہ دیں کہ بس بہت ہوچکا اب یہ چیز مزید نہیں ہو سکتی تو سب کچھ بدلنے لگتا ہے- ہو سکتا ہے کہ وہ چیز اسی روز ختم نہ ہو لیکن کم ازکم اس روز اس کا خاتمہ ضرور شروع ہو جاتا ہے - جم رون کہتا ہے کہ جس روز میرے جھوٹ کی وجہ سے وہ چھوٹی سی سکاؤٹ لڑکی مجھے چھوڑ کر چلی گئی ، اسی روز میں نے ارادہ کیا کہ بس اور نہیں۔  ایک انسان جھوٹ کی وجہ سے جنم لینے والی اندرونی غلاظت کے احساس سے تنگ ا جاتا ہے ، تنگ نظری اور غیر معیاری معمولات سے نفرت کرنے لگتا ہےاور وہ اپنی الماری کی طرف جاتا ہے اور وہاں پڑی ہر چیز کو اٹھا کر پھینک دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں یہ بدترین چیزیں کافی عرصہ سے پہنتا آیا ہو لیکن بہت ہو چکا بس اور نہیں- نہ تو میں یہ گند مزید پہنوں گا اور نا ہی اور  کسی کوپہننےدوں گا ۔ اس لیے وہ سب کچھ تار تار کر دیتا ہے۔

دوسرا جذبہ ہے فیصلہ کرنے کی صلاحیت ۔ یہ ایک جذبہ ہے اور نہایت ہی اہم اور طاقتور جذبہ- یاد ہے جب آپ کے پیٹ میں گرہیں سی بن جاتی ہیں اور آپ کو رات میں سونے نہیں دیتی اسے عموماً اندرونی سول لڑائی بھی کہتے ہیں۔یہ سوال ذہن کو تنگ کر رہا ہوتا ہے کہ "میں کیا کروں؟"۔اچھا آگے جانے کے لیے آپ کو فیصلہ کرنا  ہوتا ہے۔ 

جم رون کو ایک امیر دوست نے نصیحت کی " اگر کوئی کام آسان ہے تو آسانی سے کرو اور اگر کوئی کام مشکل ہے تو مشکل سے کرو ،لیکن بھئ کرو ضرور"- تو آج اگر آپ گھر جا کر دس چیزوں کے بارے میں فیصلہ کر لیں تو یہ آپ کو دس سال تک انسپائر کرنے کے لیے کافی ہو گا ۔ بار ہا دفعہ ایسا ہوتا ہیں کہ فیصلہ کرنے کے بعد کام آسان ہو جاتا ہے اکثر اوقات فیصلہ سازی ہی مشکل مرحلہ ہوتا ہے-

تیسرا نمایاں جذبہ ہے خواہش۔                                                                                               

خواہش بھی ایک نہایت طاقت ور جذبہ ہے اس کا مطلب ہے کسی چیز کو چاہنے کی شدید تر جذبہ ۔لیکن یہ بتا دیتا ہو کہہ خواہش کا جذبہ باہر سے نہیں بلکہ اندر سے آتا ہے آپ اسے بلاتے نہیں بلکہ یہ خود ہی اندر سے ابھرتا ہے ۔ کبھی کبھار یہ سالوں تک اندر ہی سویا رہتا ہے ،جاگنے کے انتظار میں۔  کچھ پتا نہیں کہ کیا چیز اسے جگائے۔ جگانے والا عنصر  کچھ بھی ہو سکتا ہے ،کوئی کتاب ،کوئی گانا ،تقریر، یا کسی کےساتھ گفتگو کچھ بھی ۔ایسی لیے میں کہتا ہو کہ ہر انسانی تجربہ سے گزریں۔ آآپنے ارد گرد خیالی دیواروں کو گرائیں ۔ اپنے آپ کو زندگی کی تجربات کے لیے کھولیں، کبھی کبھار بدترین تجربات ہی بہترین سبق دیتی اور عظیم کامیابیوں کی طرف لے جاتی ہیں ۔ لہذا آپنے آپ کو زندگی کی تجربات کے لیے کھول کر خواہش کو جاگنے کا موقع دیں۔

چوتھا طاقتور جذبہ "ارادہ مصمم" ہے ۔ مصمم ارادہ کا مطلب یہ کہہ دینا کہ میں کرونگا اور پھر اس بات پر ڈٹے رہنا ہے۔ بنجمن ڈسراسرائیلی کہتے ہیں کہ انسانی ارادوں کے آگے دنیا کی کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی ۔ یہ ایک اتنا طاقتور اور مضبوط جذبہ ہے کہ اس کے آگے انسان کا وجود بھی بے معنی بن جاتا ہے۔ یہ کہنا کہ یا تو میں یہ کام کرونگا اور یا مرونگا ۔ بندہ کہتا ہیں کہ میں اس پہاڑ پر چڑھوں گا، لوگ لاکھ کہیں کہ یہ پہاڑ بہت اونچا ہے، بہت خطرناک، بہت پتھریلا ہے ، یا یہ کہ کوئی بھی کبھی اس پر نہیں چڑھا۔ لیکن

 آپ کہیں کہ یا تو میں اس پر چڑھ کر دکھاؤ گا اور یا میری لاش پڑی ملے گی ۔

میں اکثر بچوں سے چیزوں کی تعریف پوچھتا ہوں۔ بچے اکثر بہت ہی پیارے پیارے خیالات اور باتیں بتاتے ہیں ۔ نیویارک کے ایک جونیئر اسکول میں میں نے بچوں سے پوچھا کہ "ارادہ مصمم " کسے کہتے ہیں ۔ سب بچوں نے دلچسپ جواب دیے لیکن ایک چھوٹی سی بچی کا جواب بہترین تھا ۔ وہ بولی  "مصمم ارادہ کا مطلب ہے آپنے  آپ سے پکا وعدہ کرنا اور اس سے پیچھے نا ہٹنا ہے ۔ ڈکشنری سے ہٹ کر تو یہ ایک مکمل اور بہترین تعریف ہے۔

جب آپ مصمم ارادہ کر لیتے ہیں تو دنیا کی ساری رکاوٹیں آپ کے راستے سے ہٹ جاتی ہیں اور قدرت آپ کی مدد کے کے لیے سر گرم عمل ہو جاتی ہے۔

 

(جم رون ایک مشہور موٹیویشنل سپیکر ھیں۔ اس مضمون کی بنیادی معلومات ان کی ایک تقریر سے لی گئی ہیں ۔)

 

 

No comments:

Post a Comment

خود سے محبت کریں جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور  ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانتا ...